جماعتِ اسلامی ہند مہاراشٹرا کی جانب سے ماہِ ربیع الاول کے پیشِ نظر جاری مہم مسابقات سیرت النبی ﷺ کے تحت اردھاپور شہر کی سطح پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں

۔
اردھاپور (شیخ زبیر ) ان سرگرمیوں میں نمایاں پروگرام حسبِ ذیل رہے:
*آف لائن کوئز:* Ardhapur کے تمام اردو پرائمری اور ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کے لیے منعقد کیا گیا، جس میں تقریباً *550* طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔
*ڈرائنگ مقابلہ*: پری پرائمری طلبہ و طالبات کے لیے ڈرائنگ کا خصوصی مقابلہ ہوا، جس میں تقریباً *160* بچوں نے شرکت کی۔
*نعت گوئی، واقعہ بیانی اور زبانی کوئز: ان مقابلوں میں مجموعی طور پر *60* طلبہ اور عالمیت مدرسہ کی *15* طالبات نے حصہ لیا۔
یہ تمام پروگرام رفقائے جماعت کی منظم محنت اور بہترین انتظامات کے نتیجے میں بحمد اللہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔
مزید برآں، *28 ستمبر کو منعقد ہونے والے جلسۂ انعامات، پبلک کانفرنس اور سیرت نمائش* کی اطلاع بھی تمام شریک طلبہ و طالبات تک پہنچائی گئی۔
اللہ تعالیٰ اس سعیِ جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین