جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 24 ڈپٹی کلکٹر ‘IAS’ پروموشن کی تیاری میں
افسران کی تین تنظیمیں UPSC، مرکزی پرسنل ڈپارٹمنٹ، وزیراعلٰی سے رجوع، عدالت کا بھی رخ کیا
تھانے (آفتاب شیخ)
ریاست کے 24 ڈپٹی کلکٹروں نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS) میں پروموشن حاصل کرنے کی کوشش شروع کی ہے، جس پر مہاراشٹر منترالیہ افسران تنظیم، مہاراشٹر ڈویلپمنٹ سروس گزٹیڈ افسران تنظیم اور مہاراشٹر اسٹیٹ چیف آفیسرز ایسوسی ایشن نے اعتراض کیا ہے۔
انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں پروموشن حاصل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کی خدمات کو مرکزی حکومت سے اسٹیٹ سول سروس کے طور پر تسلیم کیا جانا لازمی ہے۔ تاہم، مہاراشٹر ریونیو سروس کو مرکزی حکومت کی جانب سے اسٹیٹ سول سروس کا درجہ نہ ملنے کے باوجود، ان افسران نے ریاستی حکومت کو گمراہ کر کے پروموشن کی درخواست پیش کی۔
پروموشن کمیٹی نے 30 اگست 2024 کو ‘اسکریننگ کمیٹی میٹنگ’ میں اس درخواست کو منظور کیا۔ وزیراعلٰی کو بھی اندھیرے میں رکھ کر اس پر دستخط کروائے گئے۔ اس کے بعد یہ درخواست UPSC کے چیئرمین کو پیش کی گئی ہے۔
اس طرح کی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ان تینوں تنظیموں نے چوکسی اختیار کر لی ہے اور انہوں نے UPSC، مرکزی پرسنل ڈپارٹمنٹ اور وزیراعلٰی سے رجوع کرنے کے علاوہ عدالت کا بھی رخ کیا ہے۔