جسمانی استحصال کر کےفحش ویڈیو او وائرل کرنے کے الزام میں دو اساتذہ سمیت چار گرفتار

پرتاپ گڑھ ۔18 فروری (یواین آئی) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ فتن پور پولیس نے دو طالبات کا جسمانی استحصال کرکے ان کی فحش و یڈیو وائرل کرنے والےدو اساتذہ سمیت چار ملزمان کو پیر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (مشرقی )سریندر دیویدی نے بتایا کہ کرائم برانچ انسپکٹر شیو ساگر پانڈے و تھانہ فتن پور کے ایس آئی راج کمار پانڈے
ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں اساتذہ انل چورسیا ،امت چورسیا کے علاوہ پون چورسیا روہت چورسیا سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے وہ موبائل بھی ضبط کرلیا ہے جس کے ذریعہ انہوں نے اس ویڈیو کو وائرل کیا تھا۔

واضح رہے کہ کوچنگ پڑھنے والی دو طالبات کا ایل و امت سمیت دو اساتذہ نے امتحان میں اچھے نمبر دلانے کے نام پر فریب دے جسمانی استحصال کیا تھا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading