ناندیڑ:30اکتوبر (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب اور اسمبلی عام انتخابات میں آج 30 اکتوبر کو درخواستوں کی جانچ کے بعد لوک سبھا کے لیے 2 اور قانون ساز اسمبلی کے لیے 55 درخواستوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔ لہذا، فی الحال ناندیڑ لوک سبھا کے لئے 39 امیدوار اور ضلع کی 9 ودھان سبھاوں کے لئے 460 امیدواروں پرچہ نامزدگی درست پایاگیاہے۔ 4نومبر تک امیدو ار اپنے پرچہ نامزدگیاں واپس لے سکتے ہیں۔
ناندیڑ ضلع کے 83-کنوٹ حلقہ میں جن 31 امیدواروں نے اپنی درخواستیں داخل کیں ان میں سے 29 درخواستوں کو درست قرار دیا گیا جبکہ 2 درخواستوں کو مسترد قرار دیا گیا۔ 84- حدگاو¿ں حلقہ میں جن 66 امیدواروں نے اپنی درخواستیں داخل کیں ان میں سے 63 درخواستیں درست تھیں جبکہ 3 درخواستیں مستردہوئی ہیں۔ 85- حلقہ بھوکر میں درخواستیں جمع کرانے والے 144 امیدواروں میں سے 140 درخواستیں درست جبکہ 4 درخواستیں کالعدم قرار دی گئیں۔
86- ناندیڑ شمال حلقہ میں درخواستیں داخل کرنے والے 81 امیدواروں میں سے 73 درخواستوں کو درست قرار دیا گیا جبکہ 8 درخواستیں کالعدم قرار دی گئیں۔ 87- ناندیڑ جنوب حلقے میں درخواستیں داخل کرنے والے 56 امیدواروں میں سے 52 درخواستوں کو درست قرار دیا گیا جبکہ 4 درخواستیں کالعدم قرار دی گئیں۔ 88-لوہا حلقہ میں جن 35 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں، ان میں سے 33 درخواستیں درست جبکہ 2 درخواستیں مستردکردی گئیں۔ 89- نائگاوں حلقہ میں اپنی درخواستیں داخل کرنے والے 35 امیدواروں میں سے 26 درخواستیں درست تھیں جبکہ 9 درخواستیں مسترد ہوئی ہیں۔
90- دیگلور حلقہ میں جن 43 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں ان میں سے 27 درخواستوں کو درست قرار دیا گیا جبکہ 16 درخواستوں مسترد ہوئی ہےں 91-مکھیڑ حلقہ میں 24 امیدواروں نے اپنی درخواستیں داخل کیں، جن میں سے 17 درخواستیں آج درست قرار دی گئیں جبکہ 7 درخواستیں کالعدم قرار دی گئیں۔
انتخابات کا پروگرام درج ذیل ہے:
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ: 4 نومبر
پولنگ کی تاریخ۔ : 20 نومبر
گنتی کی تاریخ۔ : 23 نومبر 2024