ناندیڑ:6فروری (ورق تازہ نیوز)شہریت ترمیمی قانون کےخلاف ناندیڑمیں کل جماعتی تحریک کی جانب سے شروع کئے گئے بے مدت احتجاجی دھرنا شاہین باغ ناندیڑ کی آواز کو22 دن مکمل ہوگئے ہیں ۔دھرنے میں روز بروز شرکاءکی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہاہے ۔

مرد وخواتین کثیر تعداد میں حصہ لیکر اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اس کے علاوہ لوگوں کی رہنمائی کےلئے مختلف پروگرام لئے جارہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں مورخہ 7 فروری بروز جمعہ و بعد نماز جمعہ ہندوستان بھر میں دہلی کے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے تحریک شروع کی گئی اسی ادارے یعنی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انقلابی فکر لیکر طلبہ ایک وفد جو ان دنوں ملک کے مختلف ریاستوں کے دورے پر ہے ۔طلبہ کا یہ وفد ناندیڑ کے شاہین باغ کا دورہ کرنے والا ہے ۔جن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم شعیب خان ،چندا یادو اور اختراستا انصاری کے نام شامل ہے ۔ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ ناندیڑ کے شاہین باغ کے احتجاجیوں سے خطاب فرمائیں گے ۔
لہذا کل جماعتی تحریک کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس خطاب میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیں ۔