جامعہ مظاہرہ :مودی حکومت گنگا جمنی تہذیب کو تباہ کر رہی ہے : تھرور

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ مودی حکومت ملک کی مشترکہ ورثے اور گنگا جمنی تہذیب کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگی ہے لیکن ملک کے عوام ان کی اس منشا کو پورا ہونے نہیں دیں گے مسٹر تھرور نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کے مظالم اور شہریت قانون اور این آرسي کے خلاف جاری تحریک میں آج لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جنگ میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

حکومت ایک خاص طبقہ کو الگ تھلگ کرنے کے لئے قانون لے کر آئی ہے جسے ہم کسی بھی حالت میں قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کو امتیازی اور غیر جمہوری بتایا اور کہا کہ یہ ہندوستانی جمہوریت پر دھبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اتحاد کے لئے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے قربانی دی لیکن لوگوں کو آپس میں اشتراک کرنے کے لئے حکومت ملک کی روح پر حملہ کر رہی ہے۔ ملک کے معمار وں نے جو خواب دیکھا تھا اسے توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تمام ہندستانی برابر ہیں کسی کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک قبول نہیں کیا جائے گا.

کانگریسی ممبر پارلیمنٹ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اور طلبہ ملک کے مستقبل ہیں ان کے ساتھ ایسا برتاؤ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے ترانے میں خواب اور امید کی بات کی بات کی گئی۔ جامعہ کا قیام انگریزی حکومت کے خلاف اور مہاتما گاندھی کی جدوجہد کی دین ہے۔ گاندھی جی نے کہا تھا کہ جامعہ کو چلانے کے لئے اگر بھیک بھی مانگنی پڑے تو بھی وہ کریں گے لیکن آج ان کے خواب کی خلاف ورزی یونیورسٹی کے طالب علموں کو نشانہ بناکرکیا جا رہا ہے اور بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading