تین نئے مجرمانہ قانون جولائی ماہ سے نافذ ہوں گے ، وزارت داخلہ نے جاری کیا نوٹیفکیشن

ہندوستان میں مجرمانہ نظام انصاف کو پوری طرح سے بدلنے کے لیے یکم جولائی کو تین نئے قوانین نافذ کیے جائیں گے۔ یہ تینوں قوانین ’بھارتیہ نیائے سنہیتا‘ (انڈین جیوڈیشیل کوڈ)، ’بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا‘ (انڈین سٹیزن سیکورٹی کوڈ) اور ’بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم‘ (انڈین ایویڈنس ایکٹ) ہیں۔ ان تینوں ہی قوانین کو گزشتہ سال 21 ستمبر کو پارلیمنٹ سے منظوری ملی تھی۔ بعد ازاں 25 دسمبر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اسے منظوری دے دی تھی۔

مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے تین نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق نئے قوانین کے التزامات یکم جولائی سے نافذ ہوں گے۔ یہ قوانین نوآبادیاتی دور کی انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)، کریمنل پینل کوڈ (سی آر پی سی) اور انڈین ایویڈنس ایکٹ 1872 کی جگہ لیں گے۔ تینوں قوانین کا مقصد مختلف جرائم اور ان کی سزاؤں کی تشریح کر ملک میں مجرمانہ نظامِ انصاف کو پوری طرح سے بدلنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نئے قوانین کے تحت اگر کوئی زبانی یا تحریری یا اشارتی طور سے ملک کے اتحاد و سالمیت کو ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے یا پھر کوشش بھی کرتا ہے تو اسے تاحیات جیل کی سزا مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اس پر جرمانہ کا التزام بھی نئے قانون میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے قوانین میں ماب لنچنگ کی صورت میں گروپ کے ہر رکن کو تاحیات جیل کی سزا کا التزام ہے۔ نئے قوانین میں نابالغ سے عصمت دری کے قصورواروں کو پھانسی دینے کا بھی تذکرہ ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading