تین اسرائیلی فوجیوں کو قتل کرنے والا مصری فوجی کون ہے؟

مصر اور اسرائیل کی سرحد پر دو روز قبل ہونے والی فائرنگ کے نتیجے تین اسرائیلی فوجیوں کو قتل کرنے والے مصری فوجی کے بارے میں مزید تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔العربیہ کے مطابق 24 سالہ مصری سرحدی محافظ محمد صلاح ابرہیم مصر کے علاقے عین الشمس کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں جان گنوانے والے مصری فوجی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی مدت ملازمت جلد ختم ہونے والی تھی۔محمد ابراہیم صلاح کی نجی زندگی کے بارے میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق اسے سیاحت، مصوری اور کتب بینی کا شوق تھا۔

اتوار کو اسرائیل نے اپنے تینوں فوجیوں کی آخری رسومات ادا کر دیں۔ ان تینوں کو ہفتہ کے روز مصری فوجی نے ہلاک کر دیا تھا۔

مصری فوجی سمگلروں کا تعاقب کرتے ہوئے اسرائیلی سرحد میں داخل ہو گیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں مصری فوجی بھی جان سے مارا گیا۔

اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کو ’’دہشت گردی‘‘ قرار دیتے ہوئے قاہرہ سے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading