حیدر آباد: 23/ نومبر ـ( ایجنسیز) تیلنگانہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں سروے کے مطابق کانگرس 83 سیٹوں پر کامیاب ہو رہی ہے جبکہ ایم ائی ایم کو سات بی جے پی کو چار سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے۔ ریاست کی برسر اقتدار بی آر ایس کو صرف 24 سیٹیں مل رہی ہے ۔
حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے انتخابی سروے اور ایگزٹ پول کے نتائج بہت زیادہ چونکانے والے ہیں ۔ویسے تیلنگانہ میں کانگرس پارٹی کی لہر چل رہی ہے جس میں بی آر ایس کا صفایہ ہو جائے گا اور بی جے پی جو حکومت سازی کا دعوی کر رہی ہے کو صرف چار سیٹوں پر کامیابی بھی مل سکتی ہے۔ ایم ائی ایم جس کا چہرہ مسلم ہے کو سات حلقوں میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔
(بی آر ایس )بھارت راشٹریہ سمیتی گزشتہ 10 سال سے تیلنگانہ میںراج کر رہی تھی اور چندر شکر راؤ 10 سال سے وزیراعلی کی گدی پر براجمان ہے لیکن کرپشن اور اقرباء پروری کی وجہ سے حکومت عوام میں کافی بدنام ہو چکی تھی۔
اس لیے متبادل کے طور پر عوام نے کانگرس کا ہاتھ تھامنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسمبلی کے جملہ 119 سیٹوں کے لیے 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور نتائج 3/ دسمبر کو ظاہر کیے جائیں گے۔