تھانے کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے آج نامزدگی فارم داخل کیے گئے

تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے میونسپل کارپوریشن کے سکریٹری منیش جوشی نے بتایا کہ شیوسینا کی جانب سے میئر کے عہدے کے لیے ایک نامزدگی فارم داخل کیا گیا ہے، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے نامزدگی فارم جمع کرایا گیا ہے۔ شیوسینا کی شرمیلا روہت پمپولکر-گائکواڑ نے میئر کے عہدے کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کرشنا دادو پاٹل نے آج (30 جنوری 2026) ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے نامزدگی فارم جمع کرایا۔
اس موقع پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سارنائیک، رکن پارلیمنٹ نریش مہسکے، رکن اسمبلی نرنجن ڈاوکھرے کے علاوہ پارٹی کے گروپ لیڈران اور نو منتخب کارپوریٹر بڑی تعداد میں موجود تھے۔
میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے انتخابی عمل منگل 3 فروری 2026 کو صبح 11.30 بجے بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ہال میں منعقد ہوگا۔ اس انتخابی عمل کی صدارت تھانے کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشناتھ پنچال کریں گے اور وہی پریزائیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے موجود رہیں گے۔