تھانے کی ترقی یقینی طور پر دوسرے شہروں کے لئے مثالی ہوگی: وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے وزیر اعلی نے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ چلائے ج انے والے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی

تھانے کی ترقی یقینی طور پر دوسرے شہروں کے لئے مثالی ہوگی: وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے
وزیر اعلی نے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ چلائے جانے والے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے کی ترقی کو دیکھ کر فخر سے دل بھر جاتا ہے، تھانے کی ترقی یقینی طور پر دوسرے شہروں کے لئے مثالی ہوگی اس طرح کا اظہار خیال آج وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے نے تھانے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وزیر شہری ترقی و تعمیرات و تھانے کے ضلعی سرپرست وزیر ایکناتھ شندے، وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر جتیندر اوہاد ، وزیر ماحولیات و سیاحت آدتیہ ٹھاکرے اور دیگر موجود تھے۔
میئر نریش مہسکے کی زیرصدارت اس پروگرام میں رکن پارلیمنٹ شری راجن وچارے ، ڈاکٹر شری کانت شندے، عامدار پرتاپ سرنائیک، رویندرا پھاٹک، سابق ایم ایل اے سبھاش بھوئیر، اننت ترے، ڈپٹی میئر پلوی کدم، اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین رام ریپالے،اپوزیشن لیڈر پرمیلا کینی، ہاؤس لیڈر اشوک ویتی و دیگر نے شرکت کی۔ کوکن ڈیویژنل کمشنر شیواجی دونڈ، کلکٹر راجیش نارویکر، پولیس کمشنر وویک فنسلکر، میونسپل کمشنر سنجیو جیسوال، ایڈیشنل میونسپل کمشنر راجیندر اہیراو، سمیر انہالے، ڈپٹی میونسپل کمشنر سندیپ مالوی، اشوک برپلے، منیش جوشی، اوپرکاش دیوٹے کے علاوہ تمام کمیٹیوں کے چیرمین، کارپوریٹر موجود تھے۔
وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے کے ہاتھوں تین ہاتھ ناکہ پر شیوسینا سپریمو بال ٹھاکرے کی عظیم الشان یادگار کا افتتاح کیا۔ میئر نریش مہسکے کے تصور سے تیار ہونے والے اس اس یادگار جس میں شیوسینا چیف کی مکمل تاریخ اور ان کے ذریعے بناے گے کارٹون ، ان کے سفر، ان کی ذاتی اور وقتاً فوقتاً لی گئی تصاویر ، اس کی سی ڈی ، کتابیں اور تقریریں شامل ہیں، جس کو ملک کی نوجوان اور آئندہ نسلوں کے لئے مستقل طور پر دستیاب کیا جائے گا، جس میں شیوسینا سپریمو کی زندگی کے بارے میں معلومات ہیں۔ وزیر اعلی نے کارپوریشن کے ذریعہ عمل میں لائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔
تھانے میں منظور شدہ کلسٹر اسکیم کے تحت کسن نگر میں پہلی اسکیم کا افتتاح وزیر اعلی نے کیا۔ پچھلے کئی سالوں سے اپنی زندگی خطرے کے ساتھ بسر کرنے والے شہریوں کو راحت ملنے کا اعتماد حاصل ہوگا ان کو اپنا‌ذاتی مکان‌ملنے کے امکانات ہے۔ گزشتہ کی سالوں سے تھانے میں کلسٹر ڈیولپمنٹ کے لیے کوششیں کی جارہی ہے اور آج بطور وزیر اعلی مجھے اس کا افتتاح کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے اس طرح کا اظہار خیال ادھو ٹھاکرے نے کیا۔
اس موقع پر دیگر منصوبوں کے بھی افتتاح کیے گیے معذوروں کو اسٹال اور بی ایس یو پی اسکیم کے تحت گھر، یتیم و ایچ آئی وی سے متاثرہ والدین کے بچوں کو بھی گرانٹ تقسیم کی گئی۔ تھانے کی ترقی میں سب کا کردار اہم ہے اس لیے میونسپل کمشنر سنجیو جیسوال، میئر نریش مہسکے و سابق میئر میناکشی شندے کا وزیر اعلی نے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر تھانے کی ترقی کے لیے ضروری لوازمات کے لیے میں بطور وزیر اعلی منظوری دینے کا وعدہ اودھو ٹھاکرے نے کیا اور چوتھے درجے کے عملہ اور پولیس کے لیے نئے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں دس فی صد مختص رکھنے کی ہدایات ہاوسنگ وزیر جتندر اوہاڈ کو اودھو ٹھاکرے نے دی۔ وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ ایم ایم آر کے تحت عمارتوں کی بحالی کے لئے بھی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلی بننے کے بعد پہلی بار تھانے آنے پر میئر نریش مہسکے نے اودھو ٹھاکرے کا استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ تھانے میونسپل کارپوریشن کے بقایا کام کو وزیر اعلی جلد از جلد اجازت دے گے اور تھانے شہر میں ذیادہ سے ذیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے منصوبے شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading