تھانے میں میوا کی جانب سے 16واں سالانہ ووکیشنل گائیڈینس پروگرام منعقد کیا گیا
ماہر تعلیم مبارک کاپڑی نے اردو اسکولوں کے نو سو طلباء کی رہنمائی فرمائی
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے کا فلاحی ادارہ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) گذشتہ 16 سال سے دسویں میں زیر تعلیم طلباء کے لئے تعلیمی رہنمائی کیمپ تھانے کے گڈکری رنگایتن آڈیٹوریم میں ہر سال کوکن مرکنٹائل بنک کے تعاون سے کیا جاتا ہے جس میں تھانے، کلوا ممبرا اور بھانڈوپ، کرلا کے نو سو طلباء و طالبات کے ساتھ سرپرستوں کی شرکت رہتی ہے اس موقع پر ماہر تعلیم مبارک کاپڑی نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوران تعلیم محنت و لگن کے ساتھ اپنے اندر قابلیت پیدا کرنے کی کوشش کریں آپ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں حصول تعلیم کےدوران مثبت سوچ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے مستفیض ہوں اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں جو محنت اور جدو جہد سے ہی آپ میں قابلیت کا رجحان بنے گا آپ نے دسویں کے بعد بارویں، کے بعد مختلف کوسیس میں داخلے کے لئے این ای ٹی سی اے ٹی کے امتحان پر روشنی ڈالی اور اس ضمن میں طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے آپ نے دسویں، بارہویں اور گریجویشن کے بعد دیگر شعبہ کی اہمیت و افادیت پیش کرتے ہوئے اس پر تفصیلی گفتگو کی ساتھ ہی دیگر شعبوں کے متعلق اپنے پانچ گھنٹے کی تقریر میں طلباء کی رہنمائی کی میوا کے اس تعلیمی پروگرام میں سینئر کارپوریٹر اور کوکن مرکنٹائل بینک کے چیرمین نجیب ملا مہمانِ خصوصی شریک تھے اس موقع پر آئیڈیل گروف آف اسکولس و جونئیر کالج کے قیام کے پچاس مکمل ہونے پر اور پچاس سالہ طویل تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ادرہ کی جانب سے کارپوریٹر نجیب ملا، مبارک کاپڑی اور شعیب صدیقی کے ہاتھوں آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی، تھانے کے کارگذار صدر قاسم علی ملا، جنرل سیکریٹری محمد اسمعیل نیریکر اور ٹرسٹیان کو استقبالیہ صدر ادارہ حافظ عارف انصاری اور دیگر عہدیداروں کے ہاتھوں شال، مومینٹو اور گلدستہ دے کر انھیں استقبالیہ دیا گیا اس جذباتی لمحہ میں آڈیٹوریم میں تمام سامعین نے کھڑے ہو کر آئیڈیل گروف آف اسکولس و جونئیر کالج کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر اور ان کے تعلیمی خدمات کے اعتراف میں استقبال کیا۔ کارپورٹر نجیب ملا نے کہا کہ یہ طلباء کی رہنمائی کے لئے گذشتہ 16 سال سے مبارک کاپڑی صاحب طلباء کی رہنمائی کررہے ہیں تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر کوکن بینک اس میں تعاون کررہی اور اس کے نتائج مثبت آرہے ہیں، کاوش فاؤنڈیشن کے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے انہوں نے شعیب صدیقی سے التماس کی کہ اورنگ آباد کی طرح تھانے میں بھی کاوش کے سینٹر کی شروعات کی جائے اور اس کے لیے جگہ کی فراہمی اور دیگر اخراجات نجیب ملا کی جانب سے کیے جانے کی بھی یقین دھانی کروائی۔ اس موقع پر گذشتہ دسویں بورڈ کے امتحان میں تھانے شہر کے 6 اردو ہائی اسکولوں میں تین ٹاپ طلباء کو مہمانوں کے ہاتھوں چیک اور گلدستہ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی جن میں رابوڑی کے آر ایچ ہائی اسکول کی طالبہ شیخ عظمیٰ اسمعیل 86.20 فی صد نمبرات سے اول مقام حاصل کیا، چیک، ٹرافی، گلدستہ دیا گیا دوسرا انعام آر ایچ ہائی اسکول کی طالبہ جامگے جاسمین حسن (86 فی صد) کو چیک، ٹرافی، گلدستہ اور تیسرا انعام بھی آر ایچ آئیڈیل ہائی اسکول کی طالبہ انصاری ثانیہ سلیم (85.40 فی صد) نمبرات حاصل کرکے چیک، ٹرافی، گلدستہ دیا کر ان طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی اس موقع پر آر ایچ ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس مہر مس اور منیزہ مس بھی موجود تھے- پروگرام کی صدارت میوا کے صدر حافظ محمد عارف انصاری نے کی جنرل سکریٹری متین شیخ نے اپنے منفرد انداز میں نظامت کی مہمانوں کی گلپوشی خازن ادارہ سید عباس، نائب صدر اسماعیل نریکر، محمد جاوید شیخ، قاسم قریشی، نائب سیکریٹری آفتاب شیخ، حمیداللہ شیخ، ضمیر صدیقی، شوری کے صدر محمد اجمعین شیخ اور دیگر عہدہ داروں نے کی۔ مہمان خصوصی اورنگ آباد سے تشریف لائے کاوش فاؤنڈیشن کے روحِ رواں اور آئی اے ایس افسر نوح صدیقی کے والد شعیب صدیقی نے اختتام میں مختصر انداز میں یو پی ایس سی اور ایم پی ایس سی کے متعلق روشنی ڈالی، اس کے بعد تعلیمی پروگرام کا اختتام ہوا-