تھانے – ملی مسائل کے قانونی حل کے لیے وکلاء کمربستہ
کل جماعت تھانے کی پہل پر تھانے ایڈوکیٹس فورم کی بنیاد رکھی گئی
تھانے (آفتاب شیخ)
ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ہر جگہ ہر علاقے میں تمام مذہب و مکاتبِ فکر کے لوگ اپنے اپنے طور پر احتجاج و دیگر کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ تھانے شہر میں الگ الگ علاقوں میں بھی شہرت ترمیمی قانون کے خلاف چھوٹے پیمانے پر احتجاج، دستخطی مہم، چیف جسٹس کو پوسٹ کارڈ ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہیں وہی دیگر شہروں میں کیے گئے احتجاج کی طرز پر کل جماعت تھانے شہر کے زیر اہتمام سنیچر 1 فروری 2020 کو تھانے شہر کے تمام مکاتب فکر و مذاھب کے لوگوں کو ساتھ لیکر ایک بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کی تیاریاں شروع ہیں۔ اسی درمیان گزشتہ دن کل جماعت تھانے کی جانب سے رابوڑی کے انجمن خاندیش میں تھانے شہر کے وکلاء کی میٹنگ کُل جماعت کے ذمہ داران کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ حالات اور مستقبل میں درپیش آنے والے ملی مسائل کے قانونی حل کے لیے وکلاء کی ٹیم کو آگے آنا چاہیے اور فوراً اسی وقت تھانے ایڈوکیس فورم کی بنیاد رکھی گئی اور میٹنگ میں شریک وکلاء نے تھانے کے دیگر ہم خیال وکلاء کو ساتھ میں جوڑنے کی ذمہ داری قبول کی۔ تمام وکلاء نے ملت کو درپیش CAA, NRC, NPR جیسے مدعوں کے خلاف قانونی اقدام کیا ہوسکتا ہے اس پر غور و خوص کیا اور میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ جلد ہی پولیس و دیگر ضروری اجازت لیکر احتجاج کیا جائے اور لوگوں کو CAA, NRC, NPR مدعوں پر عوامی بیداری پیدا کیا جائے۔ اس میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ایسی میٹنگ ہر ماہ منعقد کی جائے اور ملت کے دیگر تعلیم یافتہ طبقہ جیسے ٹیچر حضرات ودیگر کو ملی مسائل پر مدعو کر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے اور ان مسائل کو حل کرنے کی ممکنہ کوشش و اقدامات کیے جائے۔ اب تک وکلاء کے اس پینل میں کل 56 وکلاء کو جوڑا گیا ہے جس میں سیشن کورٹ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے وکلاء کا شمار ہیں۔ اس میٹنگ میں رابوڑی تھانے کے ذیادہ تر وکلاء اور کل جماعت کے ذمہ داران جن میں ایڈوکیٹ ندیم خان، ایڈوکیٹ جاوید شیخ، ایڈوکیٹ عبید گھاوٹے، ایڈوکیٹ عظیم قاضی، ایڈوکیٹ ضیاء شیخ، مسعود ترکی، سید عباس علی، آفتاب شیخ، انجم باپے، ذوہیب شیخ، شبیر شیخ، حمید شیخ، شیخ عبدالرحیم، قیس راوی، عاصم شیخ، تنویر خان، سلیم شیخ، اشفاق شیخ و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ دعاء کے بعد میٹنگ کا اختتام ہوا۔
