تھانے ضلع اسمبلی انتخابات 2024: 18 حلقوں میں 417 نامزدگی فارم منظو ر، 78 نامنظور

تھانے ضلع اسمبلی انتخابات 2024: 18 حلقوں میں 417 نامزدگی فارم منظور، 78 نامنظور
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے ضلع میں اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے داخل کردہ نامزدگی فارموں کی جانچ کا عمل آج مکمل کر لیا گیا۔ تھانے ضلع انفارمیشن افسر منوج ساناپ سے ملی اطلاعات کے مطابق کل تک 18 اسمبلی حلقوں میں381 امیدواروں نے مجموعی طور پر 495 نامزدگی فارم داخل کیے، جن میں سے 417 فارم منظور کر دیے گئے جبکہ 78 فارم مختلف وجوہات کی بنا پر نامنظور قرار دیے گئے ہیں۔ یہ جانچ امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں ہر حلقے کے الیکشن آفیسر کے دفتر میں عمل میں آئی۔ مزید یہ کہ امیدوار 4 نومبر 2024 کو دوپہر 3 بجے تک اپنی نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
حلقوں میں نامزدگی فارموں کی تفصیل درج ذیل ہے
بھیونڈی دیہی حلقہ (134): 15 فارموں میں سے 13 منظور، 2 نامنظور۔

شاہ پور حلقہ (135): 28 فارموں میں سے 13 منظور، 15 نامنظور۔

بھیونڈی مغرب حلقہ (136): 45 فارموں میں سے 35 منظور، 10 نامنظور۔

بھیونڈی مشرق حلقہ (137): 30 فارموں میں سے 19 منظور، 11 نامنظور۔

کلیان مغرب حلقہ (138): 38 فارموں میں سے 35 منظور، 3 نامنظور۔

مرباڑ حلقہ (139): 20 فارموں میں سے 15 منظور، 5 نامنظور۔

امبرناتھ حلقہ (140): 33 فارموں میں سے 30 منظور، 3 نامنظور۔

الہاس نگر حلقہ (141): 36 فارموں میں سے 29 منظور، 7 نامنظور۔

کلیان مشرق حلقہ (142): 34 فارموں میں سے 28 منظور، 6 نامنظور۔

ڈومبیولی حلقہ (143): 13 فارموں میں سے تمام 13 منظور۔

کلیان دیہی حلقہ (144): 18 فارموں میں سے تمام 18 منظور۔

میرا بھائندر حلقہ (145): 37 فارموں میں سے 35 منظور، 2 نامنظور۔

اوولا ماجیواڑہ حلقہ (146): 25 فارموں میں سے 23 منظور، 2 نامنظور۔

کوپری پانچ پکھاڑی حلقہ (147): 18 فارموں میں سے 16 منظور، 2 نامنظور۔

تھانے حلقہ (148): 19 فارموں میں سے 17 منظور، 2 نامنظور۔

کلوا ممبرا حلقہ (149): 33 فارموں میں سے 29 منظور، 4 نامنظور۔

ایرولی حلقہ (150): 26 فارموں میں سے 23 منظور، 3 نامنظور۔

بیلاپور حلقہ (151): 27 فارموں میں سے 26 منظور، 1 نامنظور۔
الیکشن آفیسر کے مطابق جانچ کا یہ عمل انتخابات کی شفافیت اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading