تھانے :شہریت ترمیمی بل کے خلاف تھانے میں کل جماعت تنظیم کی جان ب خاموش مورچہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی

تھانے :شہریت ترمیمی بل کے خلاف تھانے میں کل جماعت تنظیم کی جانب خاموش مورچہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تھانے (آفتاب شیخ)
آج تھانے میں کل جماعت تنظیم کی جانب سے شہریت ترمیمی بل سی اے اے، این آر سی اور این پی آر بل کے خلاف احتجاجی خاموش ترنگا مورچہ نکالا گیا – یہ مورچہ آج دوپہر 3 بجے رابوڑی ناکہ سے نکالا گیا اس میں ہزاروں نوجوان، بزرگ اپنے سر پر سیاہ پٹیاں باندھے ہاتھ میں ترنگا جھنڈا لہرا کر خاموش نظم و ضبط کے ساتھ رواں دواں چل رہا تھا کل جماعت تنظیم کے ذمہ داروں کے علاوہ رابوڑی کے سینئر کارپوریٹر نجیب ملا جلوس میں شامل عوام کو نظم و ضبط کے ساتھ چلنے کی اپیل کررہے تھے یہ احتجاجی خاموش ترنگا جلوس رابوڑی سے ہوتا ہوا اتھلسر، امبیڈکر روڈ ،سیول اسپتال روڈ سے گذر تا ہوا گورمینٹ ریسٹ ہاوس پر پویلین ہوٹل کے پاس جلسہ میں تبدیل ہوگیا اس جلوس میں تھانے شہر کے رابوڑی، مہاگیری، اندرا نگر ،کیسل میل، واگلے اسٹیٹ، حضوری کاسار وڈولی اور دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور بزرگ اپنے ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لے شریک ہورہے تھے – جلسہ سے ہاوسنگ کے وزیر جیتندر اوھاڈ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی موجودہ حکومت ملک میں امن و امان کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے شہریت ترمیمی بل لائ ہے یہ قانون مودی، امیت شاہ اور بھاگوت کے سوچ ہے انھوں نے ملک میں اس تعلق سے آندولن کرنے والوں کو تلقین کی کہ پر امن آندولن کریں کیونکہ فرقہ پرست عناصر ماحول کو خراب کرنے کے لئے ہمیں مشتعل کرنے کے حربے استعمال کریں گے، اس احتجاجی مظاہرہ میں برادران وطن کے مرد خواتین بھی کشر تعداد میں شریک تھے – اس جلسہ سے سابق جسٹس کولسے پاٹل، ایڈوکیٹ گجانن چوہان ، تھانے شہر این سی پی کے صدر آنند پرانجپے ،آر پی آئی کے سنیل کھامبے ،کانگریس کے کارپوریٹر وکرانت چوہان، اور دیگر ذمہ داروں نے خطاب کیا – بعد ازاں کل جماعت تنظیم کا وفد آر ڈی ایم کلیکٹر سے مل کر میمورنڈم دیا اور کہا کہ ہم شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہیں – اس جلوس میں پولیس کا بھاری بندوبست رہا-
وفد میں کل جماعت کے سید عباس علی، عاصم شیخ ،آفتاب شیخ ،محسین شیخ ،جمیل خان، و دیگر افراد نے میمورنڈم دیا-

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading