تقسیم ہند کے المناک یادگاری دن کے موقع پرآج کلکٹر آفس میں تصویری نمائش

ناندیڑ:13اگست (ورق تازہ نیوز)14 اگست 2022 کو "تقسیم کا غمگین یادگار دن” منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ایک تصویری نمائش، اتوار 14 اگست کو کلکٹریٹ کے احاطہ میں ڈاکٹر شنکراوچوان نجوجن بھون میں صبح 11 بجے تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ نمائش کا افتتاح کلکٹر ڈاکٹر وپن ایتنکر کریں گے۔

14 اگست 1947 کو ملک کی تقسیم کے دوران ہزاروں لوگوں کو موت، اذیت اور تکالیف جھیلنی پڑیں، ملک کے تمام شہریوں کو تقسیم کے دکھ بھرے یادگار دن سے آگاہ کرنے کے لیے تصویری نمائش اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ منظم نمائش میں معززین آزادی پسند، مدعو، بزرگ شہری، عہدیدار، صحافی اور ملازمین وغیرہ شرکت کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نمائش کا دورہ کریں اور معائنہ کریں۔

علاوہ ازیں آج یوم آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر 1857 سے 1947 تک ہندوستانی جدوجہد آزادی اور عظیم مجاہدین آزادی کے اہم واقعات کی ایک نمائش کا افتتاح آج ایم پی پرتاپراؤ پاٹل چکھلیکر نے کیا۔