ترکی کی معاشی مدد کیلئے سعودی عرب ترک مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کروانے کو تیار

سعودی عرب کی وزارت خزانہ کے ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پانچ ارب ڈالر ترکی کے مرکزی بینک میں جمع کروانے کے لیے دونوں ممالک میں بات چیت جاری ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی طرف سے سعودی وزارت خزانہ کے ترجمان کو بھیجی گئی ایک ای میل کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ترکی کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کے لیے ہم حتمی مذاکرات کر رہے ہیں۔‘

دوسری جانب ترکی کے سینٹرل بینک نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تاہم معاملے سے باخبر ایک ترک اہلکار کا کہنا ہے کہ رقم جمع کروانے کے لیے معاہدے پر بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔

لیرا کی قیمت میں کمی اور 85 فیصد سے زیادہ افراط زر کی وجہ سے ترکی کی معیشت بری طرح دباؤ کا شکار ہے۔

ایسی صورت حال میں رقم جمع کروانے کے معاہدے سے ترکی کے کم ہو جانے والے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں مدد مل سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی ڈیپازٹ سے جون میں انتخابات سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو اپنے لیے عوامی حمایت میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading