صدر ایردوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے، ہم نے گزشتہ ساتھ سالوں سے دیکھے گئے اس خواب کو پورا کرنے دن رات محنت کی ہے اور آج اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے.اور ترکی کا 60 سالہ خواب سچ ثابت ہوگیا.

ترکی کی مقامی طور پرپہلی الیکٹرک سمارٹ کار TOGG کی رونمائی کی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان نے شرکت کی۔ یہ ملکی آٹوموبائل سن 2022 میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار ہوگی۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کوجہ ایلی کے علاوہ گبزے میں منعقد ہوئی۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے، ہم نے گزشتہ ساتھ سالوں سے دیکھے گئے اس خواب کو پورا کرنے دن رات محنت کی ہے اور آج اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے 100 سے زیادہ ترک انجینئر دن رات کام کر رہے ہیں۔
"انہوں نے کہا کہ اس گاڑی کے ڈیزائنرز اور انجینئروں کی کوششوں سے مقامی ٹیکنولوجی کو استعمال کرتے ہوئے سو فیصد مقامی سطح پر ہی اسے تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے کار کی ٹیکنولوجی میں دنیا میں نیا وژن متعارف کروایا ہے۔ اور اب وہ اس الیکٹرک سمارٹ کار کو دنیا سے متعارف کروانے کے لیے تیار ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ مقامی آٹوموبائل فیکٹری برصا کے علاقے میں قائم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی ماحول کو بھی آلودہ نہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ہماری گاڑی صفر کے اخراج کے ساتھ کام کرکے ماحول کو کبھی بھی آلودہ نہیں کرے گی۔ یہ الیکٹرک سمارٹ کار 2022 میں ترکی میں پوری چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تیار کرلے گی۔
"ہم اس گاڑی کو عالمی برانڈ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اسے بڑے پیمانے پر تیار کرنے کے بعد یورپ م فروخت کریں گے اور یہ یورپ میں اپنی طرز کی واحد کلاسیکی گاڑیوں سے ہٹ کر ایس یو وی ماڈل کی مالک گاڑی ہوگی ۔