
حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ 2023 کے عام انتخابات میں بی جے پی اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے سخت محنت کرے گی۔ پارٹی ملک اور سچائی کے لئے آگے بڑھے گی۔ پارٹی کی عاملہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ پارٹی گولکنڈہ پر زعفرانی پرچم لہرائے گی۔
بنڈی سنجے نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لئے تشکیل دی گئی تھی تاہم اس میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ ٹی آرایس حکومت ریاست میں تین لاکھ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔
انہوں نے ریاست کو قرض کے جال میں پھنسا دینے کے لئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر برہمی ظاہر کی ار کہاکہ حکومت کی غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی کی اسکیم کے ذریعہ مکانات کی تعمیر مرکزی حکومت کے فنڈس کے ذریعہ کیے جا رہے ہیں۔