بہار میں ایم آئی ایم کی تاریخی جیت ‘پانچ سیٹوں پر کامیابی

پٹنہ:10نومبر۔(ورق تازہ نیوز) تیلنگانہ تک محدود رہنے والی مجلس اتحاد المسلمین آہستہ آہستہ ملکی سطح پر اپنی سیاسی تقدیر آزمارہی ہے ۔اس سے قبل مہاراشٹر اسمبلی او ر پھر لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔جس سے پارٹی کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔

اسی لئے بہار اسمبلی انتخابات میں بھی مجلس نے مسلم اکثریتی علاقے سیمانچل میں اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے جس میں آج پانچ امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ان حلقوں میں آمورسے اخترالایمان ‘جوکی ہاٹ حلقہ سے شہنواز۔کوچادھام حلقہ سے اظہار افسی ‘بیسی حلقہ سے سید رکن الدین اوربہادرگنج حلقہ اسمبلی سے انظر نعیمی کامیاب ہوئے ہیں۔اس طرح مجلس نے بہار اسمبلی چنا و میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی ہے۔

جوکی ہاٹ اسمبلی حلقے سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امیدوار شہنواز نے اپنے قریبی حریف راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امیدوار سرفراز عالم کو 7383 ووٹوں کے فرق سے شکست فاش دی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار کو 59092 ووٹ ملے جبکہ آر جے ڈی کے امیدوار کو 51788 ووٹ ہی حاصل ہوئے۔ قابل ذکر ہے کہ اے آئی ایم آئی نے یہ سیٹ جے ڈی یو سے چھین لی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading