جمعہ کے روز اسد الدین اویسی نے بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا اور کہاکہ ابھی پارٹی دو امیدوار کھڑا کرے گی
جمعہ کے روز آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما اسدالدین اویسی نے بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بگل بجا دیا اور اعلان کیا کہ پارٹی دو امیدوار کھڑا کرے گی۔ AIMIM نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں 32 نشستوں سے امیدوار کھڑے کرے گی۔ اے آئی ایم آئی ایم کے پاس فی الحال ریاست میں ایک ایم ایل اے ہے ، یعنی قمر الہدی جنھوں نے گذشتہ سال ہونے والے ضمنی انتخاب میں کشن گنج سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے اویسی نے دونوں امیدواروں سے متعلق آگاہ کیا – (224) حلقہ سے کوشیلا دیوی مانجھی 2. شیرگھاٹی (225) سے مسرور عالم۔
Inshallah, in the first phase of Bihar elections @aimim_national will be fielding 2 candidates:
1. Kaushila Devi Manjhi from
Gurua (224) Constituency
2. Masroor Alam from
Sherghati (225)Your vote for Majlis will be a vote for your self-respect, dignity & security
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) October 9, 2020
