بہار اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کے لئے بی جے پی کے دفتر میں ہنگامہ ویڈیو لنک

پٹنہ، 27 ستمبر (یو این آئي) بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ٹکٹ کے دعویداروں کی سرگرمی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ان کے حامی کارکنان ہنگامہ آرائی اور ہاتھاپائی کرنے تک آمادہ ہیں اور آج ایسا ہی نظارہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی دفتر میں دیکھا گیا۔

لکھی سرائے اسمبلی حلقہ کے بی جے پی کارکنان پارٹی کے ریاستی دفتر پہنچے اور اس بار اس سیٹ سے کماری ببیتا کے لئے ٹکٹ کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے علاقہ کے موجودہ ایم ایل اے وجئے کمار سنہا کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ اپنے حلقہ کے موجودہ ایم ایل اے اور وزیر وجئے سنہا وہاں کے ووٹروں کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے ہیں۔ اس لیے اس بار کماری ببیتا کو اس نشست پرٹکٹ دیا جانا چاہئے۔

دریں اثناء، پارٹی دفتر پہنچنے والے سینئر لیڈر اور نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کی گاڑی کو کماری ببیتا کے حامیوں نے گھیر لیا۔ وہ مسٹر مودی کو کار سے نیچے نہیں اترنے دے رہے تھے۔ اس دوران دفتر میں پہلے سے موجود پارٹی کارکنوں اور لکھی سرائے سے تعلق رکھنے والی کماری ببیتا کے حامیوں کے مابین بھی ہاتھا پائی ہوئی۔ بہت کوشش کے بعد ان حامیوں کو راضی کیا گیا اور مسٹر مودی کار سے باہر آسکے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading