بھیونڈی میں تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کے ساتھ ٹرین میں سفر کرنے والے 15 افراد میں سے 2 غائب  جن کی تلاش میں انتظامیہ مصروف 

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- دہلی کے نظام الدین علاقے میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں گئی جماعت کے ساتھیوں کے ساتھ بھیونڈی شہر کے 15 شہریوں کے ایک ہی ٹرین میں سفر کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہیں ۔ جس میں سے 2 افراد کے لاپتہ ہونے سے شہر میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی شہر کے 15 شہریوں میں سے 9 افراد کو دہلی میں ہی کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی 4 افراد کو بھیونڈی میں کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ لیکن جن میں سے 2 افراد اب تک لاپتہ ہے ۔ جن کے متعلق کوئی بھی معلومات دستیاب نہیں ہے ۔ اس طرح کی معلومات بھیونڈی کارپوریشن کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جیوونت دھلے نے دی ہے ۔ 2 افراد کے متعلق معلومات نہ۔مپنے سے شہر میں تشویش کا ماحول ہے ۔ ان لاپتہ شہریوں سے حکومت اور انتظامیہ بار بار اپیل کر رہی ہے کہ وہ خود کی معلومات پولیس اسٹیشن میں دستیاب کرایں ۔ لیکن اب تک کوئی بھی معلومات لاپتہ افراد کی طرف سے پولیس یا انتظامیہ کو موصول نہیں ہو پائی ہے ۔ 

بتادیں کہ بھیونڈی شہر میں ابھی تک کوئی بھی کورونا وائرس سے متاثر مریض نہیں ملا ہے ۔ لیکن دہلی تبلیغی جماعت کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد جماعت کے ساتھیوں کے ساتھ ٹرین میں سفر کرنے کی بات سنے آنے کے بعد شہر میں کورونا وائرس کے متلعق خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ جماعت سے واپس آنے والے لوگوں کے ساتھ سفر کرنے کی وجہ سے سبھی کو کورنٹائن کیا گیا ہے لیکن 02 شہریوں کی تلاش اب بھی جاری ہے ۔ جن کے متعلق کوئی بھی معلومات ملنے پر فوری طور پر کارپوریشن انتظامیہ یا قریبی پولیس اسٹیشن کو اس کی معلومات دینے کی اپیل ۔ بھیونڈی کارپوریشن کے میڈیکل افسر ڈاکٹر جيونت دھلے نے کی ہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading