راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے بارے میں کہا ہے کہ کسی کو بھی اس قانون سے خطرہ نہیں ہے اور ملک میں مسلم کمیونٹی کو گمراہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ان کے اس بیان پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی اسدالدین اویسی نے ان کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے.

اسد الدین اویسی نے کہا کہ ’’ہم بچے نہیں ہیں کہ ہمیں کوئی گمراہ کر دے۔ اگر یہ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں ہے تو پھر اس قانون سے لفظ مذہب نکال دیں۔‘‘ اویسی نے کہا کہ جان لیجیے کہ ہم اس وقت تک بار بار مظاہرہ کرتے رہیں گے جب تک کہ قانون میں ہمیں خود کو ہندوستانی ثابت کرنے کی بات موجود رہے گی۔ ہم ایسے ہر اس قانون کی مخالفت کریں گے جس میں مذہب کی بنیاد پر لوگوں کی شہریت کا فیصلہ کیا جائے گا۔