بھارتی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، وزیراعظم مودی کا خط پہنچایا

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ملاقات کی ہے اور انھیں وزیر اعظم نریندر مودی کا خط پہنچایا ہے۔سعودی وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) کے ایک بیان کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ اور ولی عہد نے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی اوربین الاقوامی پر ہونے والی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی۔

اس ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ،نئی دہلی میں مملکت کے سفیرصالح الحسینی اور بھارتی وزیرخارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ انڈرسیکرٹری ڈاکٹر شیلبک امبولے بھی موجود تھے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹرایس جے شنکر نے شہزادہ فیصل سے الگ سے بھی ملاقات کی ہے۔اس میں دوطرفہ تعلقات کوبڑھانےاوربین الاقوامی امن و سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے مل جل کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ فیصل کی قیادت میں سعودی وفد نے’سعودی انڈین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی کمیٹی‘کا اجلاس منعقد کیا۔اس میں سیاست، سلامتی، ثقافتی اور سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وفود نے مبیّنہ طور پرمملکت کے ویژن 2030ءاور دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافے کے مطابق موجودہ اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading