ہر ناندیڑ کی قدیم برکات و اجابت والی خانقاہ کلاں سلسلہ عالیہ جعفریه طیفوریه اویسیه مداریه جامع السلاسل العاشقان طبقاتیه بڑی درگاہ شریف میںمورخہ : 14 محرم الحرام 1445ھ مطابق : 2 اگست 2023 بروز بدھ بعد نماز عصر صاحب سجادہ نشین و متولی بڑی درگاہ شریف تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد نصیرالدین شمیم حسینی صاحب قبلہ جعفری مداری المکہاشاہی حفظه الله کی سرپرستی و نگرانی میں صاحب بارگاہ بڑی درگاہ شریف امام سلسله عاشقان مکہاشاہی قطب الاقطاب تاج الاولیاء کبارآقا نامدار مولیٰ الامام السید میراں حسینی الجعفری تاشقندی المعروف سیدنا مخدوم میراں مکہاشاہ اولیاء جعفریہ طیفوریه مداریه العاشقان طبقاتیه رحمۃ اللہ علیہ کا امسال 445 ویں تقاریب عرس شریف کا شایانِ شان آغاز 513 سالہ مجلس قرآن خوانی سے ہوا۔
ابتدا میں صاحب سجادہ نشین قبلہ کے ولی عہد جانشین تقدس مآب سید شاہ محمد شہباز امین الدین حسینی المکہاشاہی نے اس تقریب کا مکمل تعارف کروایا اس کی اہمیت سے حاضرین و ناظرین کو واقف کروایا ۔بعداز آستانہ مکہاشاہی کے (باب) دروازے پر صاحب سجادہ نشین نے جھلیہ مبارک (پھولوں کی لڑی) معہ برادران مراسم انجام دیں ۔اور مجلس قرآن خوانی و فاتحہ شجرہ خوانی دعا خیر صحن درگاہ شریف میں عمل میں ائی۔بعداز آستانہ مقدسه میں پیشکشی چادر گل عطر پوشی صلواۃ السلام کے بعد درگاہ شریف کے صحن میں واقع شہر کی قدیم مسجدِ کلاں میں نماز مغرب سینکڑوں بندہ گانے خدا نے ادا فرمائی۔بعد نماز مغرب خانقاہ عالیہ میں حاضرین میں تقسیم تبرک ہوا۔
صاحب سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف و ولی عہد صاحب سجادہ نشین کی شال و گل پوشی کے ساتھ آغاز عرس شریف کی مبارک باد موجودہ صاحب سجادہ نشین درگاہ مولوی صاحب قبلہ قندھار شریف تقدس مآب شاہ محمد تاج الدین عمر صاحب قبلہ کہ علاوہ دیگر صاحبین نے پیش کئ۔صاحب سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف نے موجودہ صاحب سجادہ نشین درگاہ مولوی صاحب قبلہ قندھار شریف کی معہ برادران شال و گل پوشی فرما کر دعاؤں سے نوازا۔بعد از خانقاہ عالیہ سے مہمانان علماء مشائخ و معزز شخصیات جن میں قابل ذکر
حضرت شاہ محمد تاج الدین عمر صاحب قبلہ رفاعی القادری المداری جامع السلاسل (سجادہ نشین حضرت محدث کبیر شاہ محمد رفیع الدین رحمۃ اللہ علیہ المعروف مولوی صاحب درگاہ قندھار شریف ناندیڑ)شاہ محمد نعمان الدین نصر پاشاہ صاحب شاہ محمد فضل الدین فضل پاشاہ صاحب (برادر صاحب سجادہ نشین درگاہ مولوی صاحب قندھار)شاہ محمد رفیع الدین صاحب (سجادہ نشین درگاہ مولوی صاحب قبلہؒ بسمت نگر )عبدالقیوم خان مداری (متولی درگاہ حضرت شاہ میر مداریؒ ناندیڑ)مفتی شمش الدین صدیقی صاحب ڈاکٹر سید مشائخ حسینی صاحب (ڈائریکٹر حسینی اکیڈمی) محمد عظیم سوداگر قادری الکاظمی (صدر دارالعلوم قادریہ کاظمیہ ناندیڑ) محمد رفیق اشرفی والا قادری الکاظمی (صدر مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ).
ان صاحبین کے علاوہ دیگر مہمانان نے صاحب سجادہ نشین قبلہ کے ہمراہ تسبیح خانہ و تبرکات (آثار مبارک) کی زیارت فرمائی بعد از سینکڑوں زائرین کو ان زیارتوں سے مشرف کروایا گیا۔صاحب سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف کے برادران سید محمد علیم الدین منظور صَاحِب ، عزیز الدین صَاحب ، افسر صَاحِب، عظیم صَاحِب ، مدنی صَاحِب ، انیس صَاحب ، آفتاب صَاحِب ، واجد صَاحِب ، کہ علاوہ خانوادہ کے دیگر افراد نے تقریب کے لیے بہترین انتظامات فرماکر بڑے اعلی طریقے سے تقریب کو نظام العمل میں منعقد کیا ۔ ولی عہد صاحبِ سجادہ نشین قبلہ نے حاضرین و ناظرین کو آنے والے 445 وے تقاریب عرس شریف کی دعوت پیش فرمائی اور نظام العمل سے واقف کروایا۔انشاء 8 اگست 2023 یعنی 20 محرم بروز منگل کو صاحب بڑی درگاہ شریف کا 445 واں عرس شریف بڑے تزک و احتشام کے ساتھ صاحب سجادہ نشین قبلہ کی سرپرستی میں منایا جائے گا۔
بعد نماز عصر صاحب سجادہ نشین کہ مکان مجلسِ قل شریف منعقد ہوگی اور جلوس صندل شریف قبل از مغرب بڑی درگاہ شریف برآمد ہوگا۔ اور بعداز نماز مغرب مراسم صندل مالی، شجرہ خوانی دعائے خیر ہوگی۔اور نیاز شریف کا اہتمام عمل میں ائے گا۔ 2 اگست کو ہی بعد نماز عشاء عظیم الشان کانفرنس بعنوان موجودہ دور میں امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات و خانقاہی نظام کی اہمیت پر اس کانفرنس سے مہمانِ اسکالر حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر قاضی سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری صاحب قبلہ ( معتمد سید الصوفیہ اکیڈمی ، پرنسپل ایس، ایم، وی کالج حیدرآباد تیلنگانہ) مخاطب فرمائیں گے۔ (ان کے علاوہ شہر کے معزز علماء کرام کے بھی خطابات ہوں گے)
9 اگست بعد نماز عشاء خانقاہ عالیہ میں طرحی منقبتی مشاعرہ(کس زباں سے ہو بیانِ عزّوشانِ اہلبیتؑ)معزز شعرا حضرات اپنا طرحی منقبتی کلام خراجِ عقیدت بحضور اہلبیت پاک علیہ الصلاۃ والتسلیم میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
اختتام مشاعرہ پر نیاز شریف کا اہتمام عمل میں ائے گا۔10 اگست بعد نماز فجر مجلس ختم قرآن و فاتحہ شجرہ خوانی دعاخیر کہ بعد نیاز شریف کا اہتمام عمل میں آۓ گا ۔اور سالانہ تقریبات عرس شریف کا اختتام عمل میں آئے گا۔عرس شریف کی ان بابرکت تقریبات میں شہر و ریاست و بیرون ریاست سے مہمانان علماء مشائخ سادات و معزز شخصیات رونق افروز ہوں گے۔آپ تمام وابستگان سلاسل و اہلیان شہر ، معتقدین و ناظرین ان بابرکت تقریبات میں شرکت فرما کر اپنے دل کو ایمان کی تازگی سے منور و مجلہ فرما کر سعادت دارین حاصل کریں نیاز ( لنگر ) شریف تناول فرما کر مشکور فرمائیں۔
()