آسنسول (خورشیدعالم)کروناوائرس سے احتیاط برتنے کے لے لاک ڈاون کے اعلان نے جہاں پر لوگوں کی زندگی سرد کردی ہیں ونہی پر راہگیروں اور مسافروں کے لے بڑی مصیبت بھی کھڑی کردی ہیں ۔سوشل میڈیا پر اسطرح کے سینکڑوں ویڈو وائرل ہورہے ہیں جس میں اپنے گھروں تک پہنچنے کے لےلوگ پیدل چل پڑے۔داہگیروں کے ساتھ اس کے سوا کوئی صورت بھی نظر نہیں ارہی ہے۔لیکن اس مصیبت کی کھڑی میں جہاں انسانیت کے ناطے حکومت پھنسے ہوئے لوگوں کو کھانا کھلا رہے ہیں ونہیں دوسری طرف پولیس کے عملہ بھی پوری مستعدی سے اپنے فرائض کو انجام دیکرلوگوں کی جان بچانے کے لے مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں۔
کلٹی حلقہ کے ڈوبروڈی میں چھ لوگ جو ہوڑہ سے آسام جا رہے تھے لیکن لاک ڈاون کے اعلان کے بعد ایک بس نے ان لوگوں کو ڈوبروڈی موڑ پر اتار دیا ان لوگوں کو چھتیس گھڑھ جانا تھا۔پولیس کو جب ان لوگوں کے بارے میں معلومات ہوئی تو چورنگی پولیس نے واٹیکا ہوٹل میں رات کو قیام کرواکر گاڑی کا انتظام کرکے اپنے جیب خاص سے کرایہ کی ادائیگی کے بعد ان مصیبت زدوں کو انکے کھر راونہ کیا کلٹی پولیس کی اس فراغ دلی کا چرچا چہارم جانب ہورہی ہیں۔
