بصد افسوس انتقال پر ملال

بہت ہی تاسف (افسوس) کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ مولانا قاری محمد عرفان صاحب قاسمی دیگلور ضلع ناندیڑ ان کے والد گرامی مرحوم جناب محمد ایوب صاحب دولتا آبادی( بیوٹی فرنیچر )کا آج بتاریخ 28ستمبر 2023 مطابق12 ربیع الاول 1445ھ بعد نماز مغرب کے اپنی جان آفریں اس مالک حقیقی کے سپرد کر اس لا متناہی کائنات سے کوچ کر عالم ارواح کی طرف چل بسے،
_اناللہ وانا الیہ راجعون

اس رنج وغم کی خبر سن کر قلب کو بڑی ہی تکلیف ہوئی،۔ دعا فرمائیں کہ اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،خصوصا ان کے عزیزو اقارب کو اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس اندوہناک واقعہ پر صبر وتحمل سے کام لینے کی توفیق عطا فرمائے ،

الهم اغفرله وارحمه واعف عنه واصفح عنه وانزل علی قبره شابيب رحمتك اللهم اغسله بماء الثلج والبرد و نقه من الخطايا كماينقی الثوب الابيض من الدنس امين يا رب العالمین اللهم لاتفتنا بعده ولاتحرمنا اجره، حسبناالله ونعم الوکیل_

نوٹ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد حضور گنج دیگلور میں ادا کی جائے گی ،

منجانب: شعبہ نشرواشاعت مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن دیگلور

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading