بستی:گاؤں میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا بورڈ لگانے والے دو گرفتار

بستی:09اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بستی کے چھاونی علاقے کے ایک گاؤں میں مخصوص کمیونٹی (مسلمانوں)کے لوگوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق بورڈ لگائے جانے کے معاملے میں پولیس نے افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ چھاونی علاقے کے پرتاپ پور گاؤں میں کچھ افراد کی جانب سے مخصوص سماج (مسلمانوں)کے لوگوں کے گاؤں میں داخلے پر پابندی کے متعلق بورڈ لگایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر گاؤں پہنچ پولیس نے گاؤں دو افراد پرنس عرف پرشانت سنگھ اور بھون نشاد کو گرفتار کرلیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading