ناندیڑ:27/ ستمبر( ورق تازہ نیوز)ابھی رات پونے دو بجے محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے تین گھنٹوں میں مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عثمان `آباد، ناندیڑ، لاتور، اورنگ آباد، احمد نگر اور پونے اضلاع میں کچھ مقامات پر بجلی کے کڑاکوں کے ساتھ درمیانے سے تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔
کسانوں اور مسافروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور اپنی سرگرمیوں کو اسی کے مطابق ترتیب دیں۔