بریکینگ نیوز : آج 13، جولائی کو ناندیڑمیں کورونا اموات کا تانڈو رقص‘ 5۔اموات ‘34نئے مریض

ناندیڑ:13جولائی( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع میں کورونا نے اب تشویشناک صورتحال اختیار کرلی ہے اور کل رات سے آج صبح تک ناندیڑضلع میں ریکارڈ تعداد میں سب سے زیادہ 5اموات ہوئی ہے جس میں ایک نو ماہ کا بچہ بھی ہے ۔جبکہ آج پیر کی شام تک 34نئے پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کل 12 جولائی کی شب دھنے گاوں کا نو ماہ کابچہ‘ لاتور کے جل کوٹ تعلقہ کا 60سالہ شخص اور مکھیڑ کے طبیلہ گلی کا85سالہ مرد ‘ اور آج 13 جولائی کو قندہار کے ویکاس نگر کا75سالہ معمر اور دلہے شاہ رحمن نگر کی 61سالہ کورونا متاثرہ خاتون کی دوران علاج موت ہوگئی ۔

ضلع میں کورونا سے اب تک 35 اموات ہوئی ہےں ۔جبکہ آج پیرکو شام تک کورونا پازیٹیو کے 34 نئے کیسیزسامنے آئے ہیں ۔آج مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہے

ایس پی آفس وزیر آباد کی 65سالہ خاتون‘ سومیش کالونی ناندیڑ کا 58سالہ شخص‘ چوپالہ کی 78سالہ مرد اور 20سالہ لڑکی‘ وزیرآباد کے تین مرد عمریں 18‘25‘47 سال ‘ اور چار خواتین عمریں بالترتیب 38]44‘60اور70سالہ معمر ۔ اتوارہ میں 67سالہ شخص‘کوٹھا علاقہ میں 16سال کا لڑکا اور 11سال کی لڑکی ۔آنند نگر کا 65سالہ مرد ‘واجے گاوں کی 65سالہ خاتون ۔

امبیکا نگر تعلقہ دیگلور کا23 سالہ نوجوان ‘دو خواتین 19اور43سال ۔ خانہ پور تعلقہ دیگلور کا 42سالہ شخص‘ لائن گلی دیگلور کا 40سالہ شخص۔ گاندھی چوک بلولی کا 70سالہ مرد اور 65 سالہ خاتون ۔ کاسرالی تعلقہ بلولی کی 60سالہ خاتون۔ طبیلہ گلی مکھیڑ کی 50سالہ خاتون ۔مدلاپور مکھیڑ کا 64سالہ مرد ۔ مکھیڑ میں دو مرد عمریں 35اور64سال ۔ ویکاس نگر قندہار کا75سالہ شخص ۔ قندہار کا 72سالہ شخص۔ مستی تعلقہ دھرم آباد کی 23سالہ لڑکی ۔ لوہا میں 80سالہ مرد ،۔ نائیگاوں میں30سالہ نوجوان ۔ اور گنگاکھیڑ پربھنی کی45سالہ خاتون ناندیڑمیں زیر علاج ہے ۔

آج پانچ اموات کے بعد بھی ضلع میں 27 زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔اور اب تک متاثرین کی تعداد 650 ہوگئی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading