بریکنگ نیوز: پاکستان اور انڈیا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختل حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 4 تھی اور یہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر دو منٹ پر محسوس کیا گیا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

دلی میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق دلی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کشمیر، پنجاب اور دلی سمیت شمالی انڈیا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔