ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)ناندیڑکے سچکھنڈ گرودوارہ میں لاک ڈاون کے باعث پھنسے تقریبا ساڑھے تین ہزارعقیدت مندوں کوپنجاب اور ہریانہ واپس بھیجنے کےلئے حکومتی سطح پرکوششیں کی جارہی ہے اور گزشتہ دنوں خانگی ٹراویلس سے 500 عقیدت مندپنجاب کےلئے روانہ ہوگئے یہ سبھی لوگ 25اپریل کو پنجاب پہنچ گئے ہیں ان میں سے 8 افرادآج کوروناوائرس پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔
As 5 asymptomatic persons returning from Hazur Sahib in Nanded, Maharashtra have tested positive for #COVID19 in Tarn Taran, it has been decided that all returnees coming from Hazur Sahib are to be put in quarantine facilities. They’ll be tested for COVID-19:Dept of Health,Punjab pic.twitter.com/doRI8KzFK5
— ANI (@ANI) April 28, 2020
عقیدے مند جو پنجاب کے ترن تاران کے سُرسنہہ گاوں پہنچے تھے جہاں پر انکا کورونا ٹیسٹ کروایاگیا جس کی رپورٹ آئی جس میں پانچ افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔باقی 3 کا تعلق کپور تھالا سے ہے.
ان پانچوں افراد کوکورونا کب اور کیسے ہوا یہ تشویشناک بات ہے ۔واضح رہے کہ کل ہی ناندیڑ میں ایک شخص کورونا پازیٹیو نکلا ہے جو پنجاب سے ناندیڑ واپس لوٹاتھا ۔