مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں ’سمردھی راج مارگ‘ منصوبہ کے لیے مزدوروں کو لے جا رہی گاڑی پلٹ گئی جس میں کم از کم 13 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے
Maharashtra: A tipper truck, carrying 15 labourers, overturns in Buldhana. Casualties and injuries feared. Details awaited. pic.twitter.com/G4gXGGxKCM
— ANI (@ANI) August 20, 2021
مہاراشٹر سے ایک دردناک حادثہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس میں درجن بھر سے زائد افراد کی ہلاکت کی بات کہی جا رہی ہے۔ یہ دردناک حادثہ مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ’سمردھ راج مارگ‘ منصوبہ کے لیے مزدوروں کو لے جا رہی گاڑی کے پلٹ جانے سے کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک نیوز پورٹل نے بھی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حادثہ میں 13 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے ڈمپر سڑک پر پھسل کر پلٹ گیا۔ اس وجہ سے گاڑی میں سوار 16 مزدور دب گئے۔ حادثے میں 8 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ باقی کے 5 نے اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا۔