بریکنگ نیوز : اکولہ میں رات کا کرفیو نافذ

اکولہ:17نومبر۔(ورق تازہ نیوز) اکولہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 17 نومبربروز بدھ (دوپہر 12 بجے) تا جمعہ 19 نومبر ( صبح 6 بجے) تک پورے اکولہ شہر میں ضابطہ فوجداری 1973 کی دفعہ 144 جاری کرنے کا حکم ڈویژنل مجسٹریٹ ڈاکٹر۔ نیلیش اپار کے ذریعہ آج جاری کیا ہے۔

جبکہ شام 7 بجے تا صبح چھ بجے تک شہر میں کرفیو نافذ رہے گاجبکہ صبح 6 بجے سے شام 7 بجے حکم امتناعی نافذ رہے گی۔ اس لیے چار یا اس سے زیادہ افراد کا ہجوم ممنوع ہے۔

اس دوران صحت کی خدمات جاری رہیں گی، سرکاری دفاتر ضروری کاموں کے لیے جاری رہیں گے۔ حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔