بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کے فیصلہ پربی جے پی لیڈر کابڑابیان

نئی دہلی :(ایجنسیز)بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنوازحسین نے بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری (فلمی دنیا) چھوڑنے پربیان دیا ہے۔ شاہنوازحسین نے کہا کہ زائرہ وسیم نے یہ قدم دباومیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔واضح رہے کہ عامرخان کے ساتھ ‘دنگل’ سے اپنے کیریئرکی شروعات کرنے والی زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا من بنا لیا ہے۔ اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پرایک طویل پوسٹ لکھ کرکی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ اس فیلڈ میں مجھے بے حد پیار، ساتھ اورتعریف ملی، لیکن یہ مجھے غفلت کی راہ پربھی لے جارہی تھی۔ یہ مجھے میرے ایمان سے دورکررہا ہے۔ میرے مذہب کے ساتھ میرے رشتوں کوخطرہ پہنچا رہا تھا۔وہیں شاہنواز حیسن نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں پرفتوے پربھی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب میں ایک دوسرے کی روایت کو اپنایا جاتا ہے اورسندورلگانا سہاگ کی نشانی ہے۔ شاہنوازحسین کا یہ بیان تب آیا ہے جب نصرت جہاں پرسندورلگانےکے لئے فتویٰ جاری کیا گیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading