بارش متاثرین کو پچاس ہزار روپے معاوضہ ریا جائے – اشرف (شانو) پٹ ھان 

بارش متاثرین کو پچاس ہزار روپے معاوضہ ریا جائے – اشرف (شانو) پٹھان

تھانے – (آفتاب شیخ)
پیر اور منگل کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے غریب بستیوں کے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ اس صورتحال کے لئے تھانے میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہ مشینری ذمہ دار ہے۔ لہٰذا جن گھروں میں پانی بھرا ہے، ان تمام متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر پچاس پچاس ہزار روپے امداد دی جائے، یہ مطالبہ تھانے میونسپل کے سابق حزبِ اختلاف کے لیڈر اشرف (شانو) پٹھان نے کیا۔

تھانے شہر کے کلوا مشرق، ممبرا، کوسہ، دیوا سمیت کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ جھگی جھونپڑیوں اور گھروں میں داخل پانی سے کھانے پینے کا سامان، بستر اور کپڑے بہہ گئے۔ شانو پٹھان نے خود ان بستیوں کا دورہ کیا اور کمر تک پانی میں اتر کر غریبوں کی مدد کی۔ انہوں نے پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کا کام بھی انجام دیا۔
شانو پٹھان نے کہا کہ اس نقصان کے لئے مکمل طور پر انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ اگر وقت پر نالوں کی صفائی کی جاتی تو پانی کا نکاس درست ہوتا اور شہریوں کو یہ بھاری نقصان نہ اٹھانا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ سیکڑوں غریبوں کی برسوں کی محنت سے جمع کی گئی پونجی پانی میں ڈوب کر ضائع ہوگئی ہے۔ ایسے میں تھانے میونسپل کارپوریشن کو فوراً پنچنامہ کرکے ہر متاثرہ خاندان کو پچاس پچاس ہزار روپے معاوضہ دینا چاہئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading