بابا رام دیو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کامرکزی وزیرصحت سے مطالبہ

نیشنل ڈیسک: انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے)نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز جاری کی ہے اور یوگ گورو رام دیو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم اے نے آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو کو لیکر ایک پریس ریلیز جاری کی ہے ۔ جس میں یوگ گورو بابا رام دیو مبینہ طور پر ایلوپیتھی کے مشق کے خلاف بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
آئی ایم اے نے مرکزی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس الزام کو قبول کریں اور جدید طبی سہولات کو ختم کردیں یا پھر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وبائی امراض ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرے۔


در اصل ، رام نے دیو عمومی طور پر کووڈ- 19 وبا کی وجہ سے ہونے والی اموات کے پیچھے ایلوپیتھ کی وجہ قرار دیا ہے ۔ یوگ گورو نے کہا تھا کہ ایلوپیتھی کی دوائی کھانے سے لاکھوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لوگوں کی موت ہسپتال نہ جانے ، آکسیجن کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی ہے اس سے زیادہ ایلوپیتھی ادویات کھانے سے لوگوں کی موت ہوگئی۔ رام دیو کے اس بیان کے بعد ، ڈاکٹروں اور صحت کے کارکنوں نے اس پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading