اے پی کے گنٹور ضلع میں کوروناوائرس سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد۔9اپریل (یواین آئی) اے پی کے گنٹور ضلع میں کوروناوائرس سے ایک شخص کی موت ہوئی۔ یہ ضلع میں اس وبائی مرض سے ہونے والی پہلی موت ہے۔ ضلع کے نرساراو پیٹ کے رہنے والے ایک شخص کو ٹی بی اور دوسری بیماریوں پر 10دن پہلے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران دو دن پہلے اس کی موت ہوگئی۔

نرساراوپیٹ کے آرڈی او ایم وینکٹیشور نے یہ بات بتائی۔ اس کی موت کے بعد اس کے مختلف نمووں کی جانچ کی گئی جس پر اس کے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ بعدازاں اس شخص کے ارکان خاندان کو الگ تھلگ رکھاگیا۔ اس کے مکان کے علاقہ کو جراثیم سے پاک کیا گیا۔ اس علاقہ کو ریڈزون قرار دیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading