این آئی اے نے دہشت گردگروپ بنانے کے معاملہ میں دولوگوں کو کیاگرفتار

نئی دہلی ،14جولائی (یواین آئی)قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )نے ’مرکز کے خلاف جنگ چھیڑنے ‘اور دہشت گردگروپ انصاراللہ قائم کرنےسے متعلق معاملہ میں دو ملزمان کو گرفتارکیاہے ۔اتوار کو یہاں ایک سرکاری بیان میں بتایاگیاکہ این آئی اے نے سنیچر کو جانچ کےدوران معاملہ سے متعلق دستاویزات اور اشیا برآمد کرنے کے بعد یہ گرفتاری کی ہے ۔این آئی اے نے اطلاع کی بنیاد چنئی میں سیدمحمد بخاری کے گھر اور دفتر میں اور تمل ناڈو کے ناگ پٹنم میں واقع حسن علی اور حارث محمد کے گھروں میں بھی تلاشی لی تھی ۔این آئی اے نے سنیچر کو تلاشی کے دوران نوموبائل ،15سم کارڈ ،سات میموری کارڈ ،تین لیپ ٹاپ ،پانچ ہارڈ ڈسک ،چھ پین ڈرائیو،دوٹیبلٹ اور تین ڈی وی ڈی کے علاوہ میگزین ،بینر ،نوٹس ،پوسٹر اور کتابوں سمیت اہم دستاویزات بھی برآمد کیے ۔این آئی اے نے تفصیلی جانچ اور تلاشی کے بعد سنیچر کو حسن علی اور حارث محمدکو گرفتار کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading