ایران: کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہوگئی

ایران میں حکام کے مطابق تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہوگئی ہے، جبکہ 338 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے تازہ اموات کی تصدیق کی ہے۔
جمعرات کے روز وزارت صحت نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 بتائی تھی جس میں آٹھ اموات کا اضافہ ہوا ہے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ارنا‘ کی جانب جاری کیے جانے والے نقشے کے مطابق کورونا وائرس سے تین صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن میں تہران 128، کیسز کے ساتھ پہلے کوم 88 کے ساتھ دوسرے جبکہ گیلان 65 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
جمعرات کو ایران کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے پیش نظر جمعے کی نماز اور اس طرح کے دیگر اجتماعات کو منسوخ کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ چین کے بعد ایران وہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
دوسری طرف ’ارنا‘ کے مطابق ایران کی نائب صدر معصومہ ابتکار میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی ملک کے بڑے حکومتی عہدیدار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہو۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading