ایران نے 300 سے زائد ڈرونز اور میزائل داغے، ایرانی جارحیت ابھی ختم نہیں ہوئی: اسرائیل

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران، عراق اور یمن سے 300 سے زائد ڈرونز اور میزائل اسرائیل کے خلاف داغے گئے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل کی حدود میں پہنچنے سے قبل ہی بیشتر میزائلوں اور ڈرونز کو ’ایرو‘ نامی فضائی دفاعی نظام اور خطے میں موجود اتحادیوں کی مدد سے ناکام بنا دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حدود میں پہنچنے سے قبل ہی بیشتر میزائلوں اور ڈرونز کو ’ایرو‘ نامی فضائی دفاعی نظام اور خطے میں موجود اتحادیوں کی مدد سے ناکام بنا دیا ہے.

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ملک کی فوج ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے.

ایران نے تنبیہ کی ہے کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو بڑے پیمانے پر جواب دیا جائے گا
امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اسرائیل کے جوابی حملے میں حصہ نہیں لے گا.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading