ایرانی میزائل کہاں کہاں گرے؟

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کی شب مقامی وقت کے مطابق پونے دو بجے سے سوا دو بجے کے دوران ایران کی جانب سے 22 میزائل داغے گئے۔

عراقی فوج کی جوائنٹ آپریشن کمانڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ان میں سے 17 کا ہدف الاسد کا فضائی اڈہ تھا۔ ان میں سے دو اڈے کے قریب حطان کے علاقے میں گرے مگر پھٹے نہیں۔

فوج کے مطابق ان کے علاوہ پانچ میزائل اربیل میں اتحادی افواج کے ہیڈکوارٹر کی جانب داغے گئے۔عراق کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دو ایرانی میزائل اربیل کے گاؤں سیدان میں گرے جبکہ ایک میزائل کا نشانہ دوہک میں بردہرشہ کا علاقہ بنا۔ سیدان اربیل شہر سے 16 کلومیٹر جبکہ بردہرشہ 47 کلومیٹر دور واقع ہے۔

عراقی افواج کے مطابق ان حملوں میں کوئی عراقی فوجی ہلاک نہیں ہوا جبکہ امریکی حکام نے بھی کسی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم ایرانی میڈیا 80 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کر رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading