اہم خبر: ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت میں COVID-19 وائرس کی تصدیق

گلبرگہ: کرناٹک کے کلبرگی سے تعلق رکھنے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض 76 سالہ شخص کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا ، لیکن آج اس شخص کو COVID-19 ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، کرناٹک کے وزیر برائے صحت بی سیرامولو نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میڈیکل جانچ کے بات یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ متعلقہ شخص کو COVID-19 وائرس ہی تھا.

یہ شخص کھانسی ، نزلہ اور سانس کی تکلیف میں مبتلا بدھ کے روز انتقال کر گیا تھا۔ اس کے نمونے اور خون لے کر اسے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی ، بنگلور بھیج دیا گیا تھا۔ جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اس کی موت COVID-19 وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے.

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے دی کوئنٹ کو بتایا کہ لاش کو 10 مارچ کو ہی دفن کیا گیا تھا اور ایسا کرتے وقت پروٹوکول پر عمل کیا گیا تھا۔

وہ 28 فروری کو سعودی عرب سے کلبرگی پہنچے تھے۔ 5 مارچ کو COVID-19 کی علامات ظاہر کرنے پر انہیں گلبرگہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (GIMS) کے الگ تھلگ وارڈ میں داخل کیا گیا.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading