اہم خبر : مسجدِ اقصٰی کے امام شیخ عکرمہ صبری گرفتار

اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صابری کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے، اسرائیلی فوج نے علی الصباح شیخ عکرمہ کے گھر کا محاصرہ کیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔ ان کے رشتےداروں کا کہنا ہے کہ شیخ کی گرفتاری کی کوئی وجہ ابھی تک نہیں بتائی گئی۔

شیخ عکرمہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے پرانے شہر میں رہتے ہیں۔ اسرائیلی فوج اس سے پہلے بھی کئی بار شیخ عکرمہ کو گرفتار کر چکی ہے۔

یہ نہایت المناک صورتحال ہیکہ، نئی دنیا کے عالمی شیطانی استعمار نے گزشتہ چند سالوں میں سرحدی بٹوارے، وطن پرستی اور عارضی زندگی کے ایسے مسائل اٹھائے اور دنیا کو ان میں ایسے ملوث کردیا ہیکہ مسلمان اپنے عالمگیر ایمانی قضایا سے دور ہوچکاہے، عالمِ اسلام کے حقائق اور بدلتی صورتحال، اسلامی زاویے سے پیش آمدہ انقلابات سے مسلمان بالکل بےخبر ہوچکاہے، بزدلی، مصلحت اور مداہنت کےساتھ یہ بھی ایک بڑی وجہ ہیکہ اہل ایمان نصرتِ الہی سے محروم نظر آتےہیں کیونکہ وہ اپنے بنیادی نقطہ اور مرکزی قلب و نگاہ سے منحرف ہیں

مسجد اقصی اور فلسطینی ایشو پر جہاں عربی حکمرانوں نے بدترین خیانت کا مظاہرہ کررکھاہے وہیں عالمِ عربی کے مظلوم اسلام پسندوں اور فلسطینی مجاہدین سے دنیا کے مسلمانوں نے شرمناک بےحسی کا رویہ اپنا لیا ہے، جبکہ ہماری اخروی نجات اور دنیا میر بالآخر عروج انہی ایمانی وابستگیوں سے بھی متعلق ہے

لیکن افسوس کہ، اسلامی برادری کے لیے جو جال صہیونی اور فری میسن مشنری نے ۱۰۰ سالوں پہلے بچھایا تھا اس میں ان کی بڑی شخصیات اور لیڈرشپ سےلیکر عام علماء سبھی سر سے پیر تک غرق ہیں، سب کے اپنے اپنے ذاتی و محدود مفادات ہوچکےہیں اور اسلامی تقاضوں سے انہوں نےمنہ موڑ کر، سیکولرزم کو اپنی حدود بنالیا ہے، الله اس رویے کے انجام سے ہماری حفاظت فرمائے۔

اللہ سے دعا ہیکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کیطرف سے فرضِ کفایہ ادا کرنے والے فلسطینی مجاہدین کی مدد فرمائے، امام و خطیب اور سابق مفتئ اعظمِ بیت المقدس شیخ عکرمہ صابری کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ظالم و جلاد یہودی افواج کے بے رحم مظالم سے انہیں سکون عطاء فرمائے

دنیا بھر میر عالمی امن منانے والے اقوام متحدہ سے لیکر مسلمانوں کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کا الزام دینے والے وقت کے مکّار اب دوغلے ہوجائیں گے، لیکن ابھی اگر کسی پوپ یا پنڈت کےساتھ کچھ ہوتا تو سڑکوں پر طوائفوں کا ماتم برپا کردیتے _

✍: سمیع اللّٰہ خان

ksamikhann@gmail.com

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading