اورنگ آباد (ورق تازہ نیوز)شیوسینا کے ریاستی وزیر عبدالستار نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا.مہا اگھاڑی میں پہلا شگاف؟ عبدالستار سلوڑ حلقہ سے تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ 2019 میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل ، وہ کانگریس چھوڑ کر شیوسینا میں شامل ہوگئے تھے۔

نئی ریاستی کابینہ کی تشکیل کے بعد کانگریس راشٹروادی کانگریس اور شیوسینا کے کچھ ارکان اسمبلی میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ عبدالستار کو منانے کے لئے شیوسینا لیڈر ارجن کھوتکر نے ان سے کل رات کافی دیر تک ملاقات کی اور سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عبدالستار ان چار مسلم رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے 30 دسمبر کو وزارت کے عہدے کا حلف لیا تھا جب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنی کابینہ میں توسیع کی مشق کی تھی۔ عبدالستار کے علاوہ ، تین مسلم قائدین جنہوں نے وزرا کی حیثیت سے حلف لیا تھا وہ این سی پی کے نواب ملک اور حسن مشریف اور کانگریس کے ’اسلم شیخ (تینوں ہی کابینہ کے عہدے کے وزیر ہیں) ہیں۔

عبدالستار کو حکومت میں شامل کرنے کے فورا بعد ہی ، بی جے پی نے ادھو کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا۔ بی جے پی کے سینئر رہنما سومائیہ نے الزام لگایا کہ شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کہا کرتے تھے کہ عبدالستار انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی تھے۔