اکل کوا کے مدرسہ سے 36طلباءناندیڑ پہنچے ‘سبھی ہوم کورنٹائن

96220847_1892959930838887_4843265045800419328_nناندیڑ:7۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)اکل کواکے دینی مدرسہ سے آج ناندیڑ پہنچے تقریبا36طلباءکو ناندےڑکے کانگریسی کارپوریٹر س کی مد د سے انکا طبی معائنہ کرواکر انھیں ہوم کورنٹین کیاگیا ہے ۔ آج دوپہر ایک خصوصی ٹراویلس کے ذریعہ اکل کوا کے مدرسہ میں ناندیڑ کے زیرتعلیم تقریبا36 طلباءناندیڑ پہنچے ۔

جس کے بعد سابقہ میئر عبدالستار ‘ الحاج مسعوداحمدخان (کارپوریٹر) عبدالسلام چاول والا ‘عبدالغفار کارپوریٹر‘ڈاکٹررئیس (میونسپل کارپوریشن) ‘ مولانا آصف ندوی‘ مولانا سرور قاسمی نے ان بچوں کا طبی معائنہ کروایا اورانھیں دوپہر سے رات تک گولڈن فنکشن ہال میں رکھاگیاتھا جہاں پر آج رات انکے ہاتھ پر ہوم کورنٹین کا اسٹامپ لگاکر انھیں خصوصی ہدایات دینے کے بعد گھر روانہ کردیاگیا ہے ۔ اسلئے آئندہ چودہ دنوں تک ان طلباءکو اپنے گھروں میں رہنا ہوگا ۔95944350_1892959860838894_1824460712446001152_n

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading