اپنی بیٹی کو عاشق کی بانہوں میں دیکھ غصے سے پاگل باپ نے کلہاڑی سے حملہ کر موت کے گھاٹ اتار دیا

کانپور :اتر پردیش میں کانپوردیہات کے گجنیر علاقے میںایک باپ نے اپنی بیٹی کو اس کے عاشق کے ساتھ دکھائی دینے پر کلہاڑٰی سے وار کر اس کی ہتیا کر دی جبکہ عاشق کو شدید طور پر زخمی کر دیا ۔
پولیس ذرائع نے بدھوار کو یہاں بتایا کہ گنجیر کے علاقے کھنپنا دیہات میں ایک مزدور اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ چار دن پہلے بیٹی (19) کی ماں اپنے مائیکے گئی تھی۔ باپ کو کھانا بنانے کے لئے بیٹی کو چھوڑ گئی تھی ۔ روز کی اس طرح کسان بیٹی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کھیت میں چلا گیا تھا اور کھیتوں میں کام کرنے کے بعد جب گھر لوٹا تو گھر میں کوئی نہیں ملا ا۔آس پاس میں معلوم کیا ۔
گائوں والوں سے ملی جانکاری کے مطابق ان کی بیٹی پاس میں ہی ایک نو جوان کے گھر میں رہائش پذیر تھی۔دونوں کو ساتھ دیکھ کر باپ اپنی بیٹی کے عاشق کو ڈانٹنے لگے یہ سب دیکھ کر بیٹی اپنے عاشق کو بچانے کے لئے باپ سے زبان لڑانے لگی تو اس پر باپ کو بھوت سوار ہو گیا اور اس نے کلہاڑی سے اپنی بیٹی کی گردن کاٹ ڈالی اور عاشق بال بال بچ گیا ۔
جب تک گائوں والے پہنچے تب تک لڑکی کی موت ہو چکی تھی ، دکھ کا مار ا پتا سر پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا تھا ، گائوں والوں کی اطلاع پر ایس پی اور ایس ایس پی فورینسک کی ٹیم لے کر جائے واردات پر پہنچے ، موقع پر زخمی لڑکے کو ہسپال میں بھرتی کرایا گیا اور لڑکی کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔
کانپور دیہات کے پولیس افسر کیشو کمار چودھری نے بتایا کہ گائوں والوں کی اطلاع پر دونوں میں پیا رتھا اور دونوں جب پتا نے د یکھا تو بحث شروع ہو گی جس کے چلتے باپ نے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارا اور باپ کو موقع پر ہی پولیس نے گرفتا ر کر لیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading