اٹلی میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 189 افراد کے مزید ہلاک ہونے کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 16 ہوگئی جب کہ بھارت میں بھی 2 ہلاکت رپورٹ ہوچکی ہے . اٹلی کے آرمی چیف جنرل سلواتور فرینا میں بھی ائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے جب کہ ان کی ذمہ داریاں جنرل فیڈریکو بوناتو کو تفویض کردی گئی ہیں .
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک میں کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21.7 فیصد اضافہ ہوا جو مجموعی طور پر 15 ہزار 113 ہوگئی ہے. عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے جبکہ اٹلی نے قرنطینہ کے عمل کو سخت کردیا ہے اور امریکا نے یورپ سے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے. برازیل کے صدر میں کورونا وائرس کا خدشہ برازیلی صدر جیئر بولسونورو کا کہنا تھا کہ انہیں اگلے چند گھنٹوں میں معلوم ہوگا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں یا نہیں.برازیلی صدر کے قریبی ساتھی میں امریکا کے حالیہ دورے کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.
برازیل کے صدر کے ہمراہ اپنے دورے میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی. 64 سالہ جیئر بولسونورو نے اس خبر کا انکشاف فیس بک پر براہ راست ویڈیو پیغام میں کیا جس میں انہوں نے چہرے پر حفاظتی ماسک بھی پہن رکھا تھا. ماؤنٹ ایورسٹ کوہ پیماؤں کے لیے بند نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت اپنی تمام ہمالیائی چوٹیوں کو کوہ پیمائی کے موسم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر بند کردیا. وزیر سیاحت یوگیش بھٹا رائی کا کہنا تھا کہ مارچ سے مئی کے بہار کے موسم کے درمیان تمام پہاڑوں پر کوہ پیمائی کو معطل کردیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ ‘رواں موسم میں کوہ پیمائی بند کردی گئی ہے جو کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے کیا گیا ہے’. نیپال میں اب تک صرف ایک کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا ہے جو چین میں پڑھنے والے طالب علم کے وطن واپس آنے پر سامنے آیا.
آسٹریلیا کے وزیر داخلہ میں وائرس کی تصدیق آسٹریلیا کے وزیر داخلہ پیٹر ڈیوٹو کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور وہ ہسپتال میں قرنطینہ میں داخل ہوگئے ہیں. آسٹریلوی حکومت کی بااثر شخصیت اور متنازع ایمیگریشن قانون بنانے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے وزیر کا کہنا تھا کہ ‘آج صبح میں اٹھا تو بخار تھا اور گلے میں خراش بھی تھی’.ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ کوئنز لینڈ ہیلتھ کی پالیسی ہے کہ جس میں بھی وائرس کی تصدیق ہو اسے ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے اور میں نے ان کی تجویز پر عمل کیا ہے’. بھارت میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت 10 مارچ کو بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہلاک ہونے والا 76 سالہ شخص کے ٹیسٹ کے نتائج میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی. مذکورہ شخص سعودی عرب سے کچھ عرصہ قبل ہی بھارت آیا تھا جس کے نمونے بنگلور کی لیبارٹری کو 11 مارچ کو موصول ہوئے. حکام کے مطابق مذکورہ شخص کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ پر چیک کیا گیا تھا تاہم اس وقت کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں. کرناٹکا کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ‘ہلاک ہونے والے ش
خص کے اہلخانہ اور ڈاکٹروں سمیت 43 افراد کو آئی سولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے’. ادھر بھارتی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صرف ایمرجنسی کیسز کی سماعت کرے گی جب کہ دوران سماعت لوگوں کے عدالت میں داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے.