اویسی کے جلسہ کے دوران مبینہ طورپر ”پاکستان زندہ باد“ نعرے! ویڈیو دیکھیں

گرڈیہہ: اے آئی ایم آئی ایم امیدوار برائے ڈرمی ضمنی انتخابات پر مبینہ پاکستان نواز نعرے بلند کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا ہے جب پارٹی سربراہ اسد الدین اویسی کی عام ریالی جھارکھنڈ ضلع گریڈ میں منعقد ہورہی تھی۔

گریڈ کے ڈپٹی کمشنر ڈی سی نمن پری یش لکرا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ایف آئی آر ڈرمی پولیس اسٹیشن میں اے آئی ایم آئی ایم امیدوار عبدالمبین رضوی کے خلاف درج کیاگیا ہے کیونکہ وہ پروگرام کے آرگنائزر تھے۔

جس میں مظفر حسن نورانی اور دیگر بھی شامل ہیں۔یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جس کے دوران یہ سناگیا کہ سامعین میں سے کسی نے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ اویسی کی تقریر کے دوران لگایا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading